اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ کے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر کار??وا??ی ک?? دوران بیرون ملک اسمگل کی جانے والی 700 کلوگرم میتھ ایمفیٹامائن(آئس) کو تحویل میں لے ??ر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی پر تاریخی کار??وا??ی ک?? گئی جس کے دوران بھاری مقدار میں آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی کار??وا??ی میں ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملائيشيا کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے 700 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد ہوئی ہے برآمد شدہ آئس کیلشیم کاربونیٹ کے ساتھ مکس کر کے اسمگل کی جا رہ?? تھی،کنٹینر میں موجود کیلشیم کاربونیٹ کے 854 بیگوں کی تلاشی لی گئی 28کے لگ بھگ بیگوں میں موجود کیلشیم کاربونیٹ میں آئس کی موجودگی ک?? نشاندہی ک?? گئی ہے کنٹینر بک کروانے والےکراچی ک?? رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
کنٹینر کراچی میں قائم نجی کمپنی ک?? جانب سے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے لیے بک کروایا گیا تھا دیگر ملزمان کی گرفتاری ک?? لیے گرفتار ملزم سے تحقیقات کا عمل جاری ہے حالیہ کار??وا??ی منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اے این ایف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف پرعزم ہے۔